پروٹیز فکسرز کے چہروں سے نقاب اٹھنے کا وقت آگیا

ہائی ویلڈ لائنز کے 4 اور ٹائٹنز کے 1 کھلاڑی کے خلاف بورڈ کی جانب سےچارج شیٹ جلد سامنے آنے کا امکان ہے

بورڈ کی چارج شیٹ کی ذد میں آنے والوں میں سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی بھی شامل ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
افریقی فکسنگ کیس میں پانچ کرکٹرز کے چہروں سے نقاب اٹھنے کا وقت آگیا، جلد ہی بورڈ کی جانب سے ان کے خلاف چارج شیٹ سامنے آنے والی ہے۔


تفصیلات کے مطابق کرکٹ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈومیسٹک ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ میں سامنے آنے والے کرپشن کیس میں ملوث مزید پانچ کھلاڑیوں پر جلد ہی چارج شیٹ عائد کیے جانے کا امکان ہے، ان میں سے 4 کا تعلق ہائی ویلڈ لائنز اور ایک کا ٹائٹنز سے ہے۔ ان پانچوں کے بارے میں یہ بات یقینی ہے کہ ان کا غلام بودی سے رابطہ رہا ہے ، وہ نہ صرف فکسنگ کے حوالے سے قوانین کی خلاف ورزی تسلیم کرچکے ہیں بلکہ ان پر 20 برس کی پابندی بھی عائد ہوچکی ہے۔

دوکھلاڑیوں الویرو پیٹرسن اور لونوابو ٹسوبے عوامی سطح پر یہ بات تسلیم کرچکے کہ ان کے بارے میں بھی تحقیقات ہورہی ہیں۔ پانچ کھلاڑیوں کا اصل جرم کے بارے میں تو اس وقت علم ہوگا جب ان پر چارج شیٹ عائد ہوگی، مگر خیال یہی ہے کہ انھوں نے غلام بودی کی جانب سے ہونے والی پیشکش کے بارے میں حکام کو آگاہ نہیں کیا جو فکسنگ کی طرح ایک بڑا جرم ہے۔ ان میں سے ایک کھلاڑی کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ ہونے اور6 ہندسوں میں معاوضہ وصول کرنے والوں میں شامل ہونے کا امکان ہے، دیگر چار کا بدستور اپنی فرنچائزز سے کنٹریکٹ ہے مگر الزامات عائد ہونے کے بعد ان کی تجدید مشکل ہوجائے گی۔ ایک چھٹے کھلاڑی کے بارے میں بھی تحقیقات جاری ہیں تاہم ابھی ان پر کچھ ثابت نہیں ہوا ۔
Load Next Story