منفرد ایکشن شیول کوشک نے پال ایڈمز کی یادیں تازہ کردیں
گجرات لائنز نے بھی اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر کوشک کا تعارف بھارتی پال ایڈمز کے طور پر کرایا۔
گجرات لائنز نے بھی اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر کوشک کا تعارف بھارتی پال ایڈمز کے طور پر کرایا۔:فوٹو: آئی پی ایل
KARACHI:
آئی پی ایل ٹیم گجرات لائنز کے اسپنر شیول کوشک نے سابق جنوبی افریقی اسپنر پال ایڈمز کی یادیں تازہ کردیں، انھوں نے پروٹیز بولر کے انداز میں منفرد ایکشن کے ساتھ بولنگ کی۔
گجرات لائنز نے بھی اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر کوشک کا تعارف بھارتی پال ایڈمز کے طور پر کرایا۔ ایڈمز نے جنوبی افریقہ کی جانب سے 1995 سے 2003 کے درمیان 45 ٹیسٹ اور 24 ون ڈے کھیلے تھے، جس میں انھوں نے 134 اور 29 وکٹیں لیں۔ کوشک اپنے منفرد ایکشن کے باوجود مہندرا سنگھ دھونی کی رائزنگ پونے سپر جائنٹس کیخلاف تین اوورز میں 32 رنز کی پٹائی کے باوجود ایک بھی وکٹ حاصل نہیں کرپائے۔