پاکستان ایشیا کی نئی کامیاب اقتصادی اسٹوری ہوگا حسن جاوید
خواتین کی تعلیم، دیہی معیشت، ترسیلات زر اور برآمدات کا فروغ واضح اشارے ہیں۔
صرف معاشی اصلاحات کی ضرورت ہے، سنگاپور میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کی گفتگو۔ فوٹو: فائل
سنگاپور میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سید حسن جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان متعدد شعبوں میں ترقی کے باعث ایشیا میںنئی اقتصادی طور پر کامیاب اسٹوری ہوگا۔
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم میںاضافہ، عورتوں کو بااختیار بنانا، دیہی معیشت کا فروغ، ورکر ریمیٹینسز اور برآمدات میں اضافہ واضح اشاریے ہیں جو مستقبل میں پاکستان کے اشیا میں کامیاب اسٹوری کی عکاسی کررہے ہیں، پاکستان ایشیا کا ہیرا ہے بس ذرا معیشت اور گورننس نظام میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ذریعے پالش کیے جانے کی ضرورت ہے، پاکستان میں مناسب انفرااسٹرکچر، قانونی نظام، انگریزی زبان کی تعلیم، نوجوان آبادی کے فوائد اور قدرتی وسائل کی بھرمار بشمول 11 عالمی قدرتی وسائل میں سے 10 کی دستیابی، سیاحتی مقامات اور لچک دار زرعتی شعبہ پہلے ہی موجود ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان بہت لچک دار ملک اور غیراستعمال شدہ بڑی مارکیٹ ہے جس نے ابھی اپنے پوٹینشل کو آراستہ کرنا شروع کیا ہے ، اس کے تمام بڑی طاقتوں اور ممالک سے بہترین تعلقات ہیں اور پاکستان ایشیا پیسیفک ریجن میں کمپنیوں کی توجہ کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔