عباسی اسپتال کے توسیعی منصوبے پر کام شروع 1000 بستروں کا اضافہ کیاجائے گا

توسیعی منصوبے پر ایک ارب کی رقم خرچ ہوگی۔

منصوبے کے تحت اسپتال میں مزید 1000 بستروں کا اضافہ کیا جائیگا۔ فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ کے ماتحت چلنے والے عباسی شہیداسپتال میں توسیعی منصوبے پر کام شروع کردیاگیا ہے۔


اس منصوبے کے تحت اسپتال میں مزید 1000 بستروں کا اضافہ کیا جائیگا ،اسپتال میں بستروں کی مجموعی تعداد 1900 سے زائد ہوجائیگی، منصوبے کے تحت اسپتال میں نیا بلاک 16منزلہ عمارت پر تعمیرکیاجائیگا، پہلے مرحلے کی تعمیرات کاکام شروع ہوگیا، پہلے فیزمیں 3 منزلہ عمارت تعمیر ہوگی، توسیعی منصوبے پر ایک ارب کی رقم خرچ ہوگی۔
Load Next Story