گورننگ بورڈ میٹنگ ڈگریاں پیش نہ کرنے والے ملازمین کا معاملہ موخر
شہریار خان نے میڈیا میں سامنے آنے والے اراکین کے اعتراضات کو تجاویز قرار دیدیا
شہریار خان نے میڈیا میں سامنے آنے والے اراکین کے اعتراضات کو تجاویز قرار دیدیا ۔ فوٹو: فائل
گورننگ بورڈ کے اجلاس میں ڈگریاں پیش نہ کرنے والے ملازمین کا معاملہ موخر کردیا گیا، چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے میڈیا میں سامنے آنے والے اراکین کے اعتراضات کو تجاویز قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی گورننگ بورڈ کا 40واں اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوا، چیئرمین شہریار خان نے صدارت کی۔ دیگر ارکان میں شکیل شیخ،گل زادہ، پروفیسر اعجاز احمد فاروقی، میجر سعید نعیم اختر گیلانی، ظفر محمود، امجد لطیف، منصور مسعود خان، منیر کمال اور نجم سیٹھی بھی شریک ہوئے، سیکریٹری وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ امور کیپٹن(ریٹائرڈ) محمد علی گردیزی، بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد، چیف فنانس آفیسر بدر ایم خان اور سیکریٹری سلمان نصیر بھی موجود تھے۔
شہریار خان نے شرکاکو چیف سلیکٹر انضمام الحق کی تقرری سمیت حال ہی میں کیے جانے والے اہم فیصلے پر اعتماد میں لیا، بعد ازاں پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ گورننگ بورڈ ارکان کی طرف سے پی سی بی کے طریقہ کار پر کوئی بڑے اعتراضات نہیں تھے جو میڈیا میں سامنے آئے۔
ان کی جانب سے معاملات بہتر انداز میں چلانے کیلیے تجاویز دی گئی تھیں جن پر بات کی گئی،اراکین نے خوشگوار ماحول میں مختلف امور پر اپنی رائے دی جس کو اہمیت دیتے ہوئے فیصلے کیے گئے،ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ 3،4 بورڈ ملازمین کی ڈگریوں کا معاملہ بھی زیر غور آیا،ان افراد کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ڈگریاں موجود لیکن تھوڑے مسائل ہیں، گورننگ بورڈ کے ارکان نے انھیں تھوڑا وقت دینے کا فیصلہ کیا،اگر ریکارڈ پیش نہ کرسکے تو ایکشن لیا جائے گا۔