قدرتی گیس کی فراہمی میں کمی بن قاسم II بند ہوگیا
بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ اورصنعتی زونز کا استثنیٰ ختم کردیا گیا.
بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ اورصنعتی زونز کا استثنیٰ ختم کردیا گیا. فوٹو: فائل
KARACHI:
قدرتی گیس میں کمی کی وجہ بن قاسم IIکے تمام گیس ٹربائنز سے بجلی کی پیداوار بند ہوگئی ہے۔
کے ای ایس سی کو 5 سو میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے، بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلیے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ اور صنعتی زونز کا استثنی ختم کردیا گیا ہے، بن قاسم کے سرکٹ میں فنی خرابی کی وجہ سے شہر کے 25 فیصد علاقوں میں مسلسل دو گھنٹے تک بجلی کی فراہمی معطل رہی، کے ای ایس سی کے ترجمان کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے ماہ محرم الحرام کے آغاز سے ہی کے ای ایس سی کو قدرتی گیس کی فراہمی میں غیرمعمولی کمی کردی گئی ہے جس کی وجہ سے کے ای ایس سی کے مرکزی بجلی گھر بن قاسم II کے تمام گیس ٹربائنز سے بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔
قدرتی گیس کی کمی کی وجہ سے کے ای ایس سی کی پیداواری صلاحیت بری طرح متاثر ہوئی ہے اور 5 سو میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے، انھوں نے بتایا کہ کے ای ایس سی نے بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلیے شیڈول کے بغیر طویل دورانیے کے لوڈشیڈنگ شروع کردی ہے جبکہ شہر کے صنعتی زونز میں بھی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے، ذرائع کے مطابق جمعے کی شام 6 بجے بن قاسم بجلی گھر کے سرکٹ II میں آنے والی فنی خرابی کی وجہ سے کے ای ایس سی کے 15 گرڈاسٹیشنز سے بجلی کی فراہمی بند ہوگئی اور 25 فیصد شہر میں بجلی کی فراہمی مسلسل دو گھنٹوں معطل رہی۔