ندیم غوری پر پابندی قبل از وقت ختم کرنے کی تجویز رد
پی سی بی گورننگ بورڈ کے ارکان نے ٹیسٹ امپائر کو رعایت دینے سے انکار کر دیا۔
پی سی بی گورننگ بورڈ کے ارکان نے ٹیسٹ امپائر کو رعایت دینے سے انکار کر دیا فوٹو: اے ایف پی/فائل
امپائر ندیم غوری پر پابندی قبل از وقت ختم کرنے کی تجویز مسترد ہو گئی، پی سی بی گورننگ بورڈ کے ارکان نے انھیں رعایت دینے سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ندیم غوری چار سال قبل کرپشن کیس میں الجھ گئے تھے، اکتوبر2012 میں ایک بھارتی ٹی وی چینل کے اسٹنگ آپریشن میں ان سمیت 6 امپائرز کو کرپشن کی جانب مائل دکھایا گیا، پاکستان کے ایک اور امپائر انیس صدیقی بھی اس کیس میں ملوث تھے، پی سی بی نے الزامات کو درست سمجھتے ہوئے ندیم غوری پر 4 اور انیس صدیقی پر 3 سالہ پابندی عائد کر دی تھی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر ندیم نے اپنے گھریلو حالات کی بنیاد پر بورڈ سے6 ماہ قبل پابندی ختم کرنے کے حوالے سے درخواست کی تھی، چیئرمین شہریارخان نے گورننگ بورڈ کے تمام ارکان کوایک خط بھیج کر رضامندی معلوم کی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے پر منگل کو میٹنگ میں تبادلہ خیال ہوا، بیشتر ارکان نے امپائر کو رعایت دینے سے انکار کردیا، ان کے مطابق اگر اسی طرح قبل از وقت سزائیں ختم کی جاتی رہیں تو اچھی روایت قائم نہیں ہو گی، شہریار خان بھی ان سے متفق نظر آئے، چیئرمین کا یہی کہنا تھا کہ انھیں بھی امپائر کے حوالے سے اچھی رپورٹس موصول نہیں ہوئیں، یوں ندیم غوری رواں ڈومیسٹک سیزن میں امپائرنگ کرتے دکھائی نہیں دیں گے، یاد رہے کہ انیس صدیقی چند برس قبل برطانیہ چلے گئے تھے، اس کیس کے مرکزی کردار بنگلہ دیشی امپائر نادر شاہ کی 10 سالہ پابندی ان کے بورڈ نے تین برس میں ہی ختم کر دی تھی، وہ ان دنوں ڈومیسٹک میچز سپروائز بھی کر رہے ہیں۔