کرکٹ اسٹارز اور شوبزالیون میں دوستانہ میچ کل ہو گا
آفریدی اور ڈاکٹرجنید قیادت کریں گے، یونس اور سرفرازکی بھی شرکت کا اعلان
فیملی ایونٹ میں شائقین کے لیے اسٹیڈیم میں داخلہ فری ہے۔ فوٹو: فائل
اصغرعلی شاہ اسپورٹس فائونڈیشن اور شاہد آفریدی فائونڈیشن کے اشتراک سے جمعے کی شب دوستانہ ٹی ٹوئنٹی فلڈ لائٹ کرکٹ میچ کا انعقاد ہوگا، اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پرشیڈول میچ میں پاکستان کرکٹ اسٹارز الیون کا مقابلہ پاکستان شو بز الیون سے ہونا ہے۔
اس موقع پرگورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت متوقع ہے، میچ میں پاکستان اسٹار الیون کی قیادت ممتاز آل رائونڈ شاہد خان آفریدی کریں گے، دیگر متوقع کھلاڑیوں میں سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان، قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفرازاحمد، وہاب ریاض، احمد شہزاد، محمد عامر، سہیل تنویر، اسد شفیق، خالد لطیف، انورعلی، شرجیل خان، محمد سمیع، خرم منظور، فواد عالم، شاہ زیب حسن اور مشتاق آفریدی شامل ہیں۔
شوبز الیون کے کپتان ڈاکٹر جنید علی شاہ ہوں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ہمایوں سعید، معمررانا، سعود قاسمی، غلام محی الدین، قیصرعلی نظامانی، فرحان علی آغا، ساحر لودھی، شبیرجان، مختاراحمد، وسیم بادامی، ایوب کھوسو، عمران رضا، نعمان حبیب، دانش تیمور اور سمیع آفریدی شامل ہوں گے۔ میچ کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے، فیملی ایونٹ میں شائقین کے لیے اسٹیڈیم میں داخلہ فری ہے۔