کل اسلام آباد میں تحریک انصاف کا پارٹی الیکشن ہوگا
884 امیدوارمیدان میں، 62ہزار سے زائدارکان تقریباً 500 نمائندوں کاچناؤ کرینگے.
884 امیدوارمیدان میں، 62ہزار سے زائدارکان تقریباً 500 نمائندوں کاچناؤ کرینگے. ذرائع فوٹو: فائل
تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ کل ( 18نومبر) اسلام آباد کی 40 یونین کونسلزمیں تحریک انصاف کا پارٹی الیکشن ہوگا۔
62ہزار سے زائدارکان قریباً 500 نمائندوں کاچناؤ کریں گے، 884 امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے، انتخابات شفاف بنانے کے لیے اقدامات کر لیے گئے ہیں، پارٹی ارکان موبائل فون کے ذریعے الیکٹرانک ووٹ کاسٹ کر سکیں گے، ہر یونین کونسل میں پولنگ بوتھ بھی بنایا جائے گا تاکہ موبائل فون نہ رکھنے والے ارکان اپنا حق رائے دہی بآسانی استعمال کر سکیں۔ تحریک انصاف الیکشن کمیٹی کے مرکزی سربراہ حامد خان نے رؤف حسن، نیاز اللہ خان نیازی اور راشد خان کے ساتھ پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولنگ صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک ہو گی اور ووٹوں کی حتمی گنتی کے بعد منتخب عہدیداروں کا اعلان کیا جائے گا۔
انٹرا پارٹی الیکشن کا اگلا مرحلہ دسمبر کے وسط میں خیبر پختونخوا اور دسمبر کے آخر میں پنجاب میں ہوگا، ہر یونین کونسل میں 9 جنرل سیٹوں اور 4 خواتین کے لیے انتخاب ہو گا۔ پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ملک بھر میں مرحلہ وار انتخابات ہوں گے، جس کے بعد تحریک انصاف سب سے بڑی جمہوری پارٹی بن جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ پارٹی میں دھڑے بندی نہیں،بنیادی رکنیت رکھنے والا کوئی بھی رکن انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے، اس لیے الیکشن کے موقع پر پینلز یا گروپنگ کا امکان نہیں۔