پنجاب کے 34 علما و ذاکرین کے سندھ میں داخلے پر پابندی

صوبہ پنجاب کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے 34 علما و ذاکرین کے سندھ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

صوبہ پنجاب کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے 34 علما و ذاکرین کے سندھ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

KARACHI:
محکمہ داخلہ نے صوبہ پنجاب کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے 34 علما و ذاکرین کے سندھ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔


محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق جن علما و ذاکرین پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان میں خادم حسین شاہ ( فیصل آباد)، غلام حسین شاہ ( لاہور) ، مولانا ضیا الحق کاظمی (فیصل آباد) ، عبدالستار تونسوی (ڈی جی خان) ، عبدالقادر روپڑی (چکوال) ، قاضی مظہر حسین خطیب (چکوال) ، مولانا منظور احمد چنتی (جھنگ) ، مولانا منین شاہ بخاری (ملتان) ، مولانا قاضی مظہرالحق (ملتان) ، مولانا عبدالمجید ندیم (ملتان) ، علامہ سید آصف شاہ جیلانی (لاہور) ، علامہ جعفر جتوئی (بھاولپور) ، علامہ عبدالفیضی (لاہور) ، مولانا عبیدالرحمن (کمالیہ) ، مولانا سلطان محمود فاروقی (ملتان) ،

مولانا محمد رمضان نعمانی (احمدپور شرقیہ) ، ذاکر مشتاق احمد مشتاق (لاہور) ، وقار حیدر فیاضی (لاہور ) ملک اسحق (رحیم یار خان) ، مولانا محمد احمد لدھیانوی (پنجاب) ، مولانا عبدالغفور حقانی (رحیم یار خان) ، مولانا عبدالمجید (ڈی جی خان) ، مولانا فیض محمد اویسی (بھاولپور) ، مولانا محمد لقمان (مظفر گڑھ) ، مولانا محمد شاہ ترابی (ڈی جی خان) ، سید مشتاق حسین شاہ (ملتان) ، ذاکر اسحٰق حسین (لاہور) ، ذاکر غلام قادر (شیخوپورہ) ، علامہ سید ساجد علی نقوی (لاہور) مولانا تاج الدین حیدری (فیصل آباد) سمیت دیگر علما و ذاکرین شامل ہیں۔
Load Next Story