سرائیکی صو بے کیلئے ہمارے پاس اکثریت نہیں صدر زرداری
،ملتان و ڈیرہ غازی خان میںسرائیکی بینک جلدقائم کیاجائیگا،خطاب
صدر زرداری کا سابق وزیراعظم گیلانی ملتان ایئر پورٹ پر استقبال کررہے ہیں، وٹو اور امین فہیم بھی موجود ہیں۔ فوٹو: این این آئی
صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے خاتمہ اور سرائیکی بینک کے قیام کے سلسلے میں اقدام کیے جا رہے ہیں۔
سرائیکی صوبہ کے قیام کیلیے ایوان میں ہمارے پاس مطلوبہ اکثریت نہیںہے اور(ن) لیگ بھی روڑے اٹکا رہی ہے۔ یہ بات انھوں نے گزشتہ روز گیلانی ہائوس میں اپنے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے شرکا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ سرائیکی صوبہ کے قیام کیلیے ایوان میں ہمارے پاس مطلوبہ اکثریت نہیں ہے اور (ن) لیگ بھی روڑے اٹکا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان اور ملتان میں سرائیکی بنک کے قیام کے سلسلے میں انھوں نے صنعتکاروں سے ملاقات کی ہے لہٰذا اس بنک کا جلد قیام عمل میں لایا جائے گا۔
زرعی ٹیوب ویلوں کے حوالے سے بھی پالیسی مرتب کی جا رہی ہے اور کاشتکاروں کے قرضے معاف کرنے کے معاملہ پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ووٹ بنک میں اضافہ کرنے کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو متحرک کیا جائے جبکہ انھوں نے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم شہاب الدین سے کہا کہ وہ پارٹی کو فعال بنائیں اور کارکنوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سرائیکی صوبہ کے قیام کے لیے کمیشن کی سفارشات کو اسمبلی میں لایا جائے دو تہائی اکثریت ہم خود پیدا کر لیں گے۔ ذرائع کے مطابق ظہرانے میں دس مختلف قسم کے کھانے رکھے گئے تھے تاہم اس موقع پر وہ بجھے بجھے رہے۔ ایک موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ آپ کے چار بیٹے ہیں آپ جنوبی پنجاب میں پارٹی کو فعال بنائیں جس پر سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی جلسہ میں بلائے گا تو چلا جائونگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی ختم کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے اور اس حکمت عملی کو وقت آنے پر بتائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ بہت جلد ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں سرائیکی بنک قائم کیا جائے گا۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سرائیکی صوبے کے لیے کمیشن کو سفارشات جلد منگوا کر اس کا سربراہ خورشید شاہ کو بنا دیں ہم دوتہائی اکثریت پوری کر لیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدر آصف زرداری ناراض رہنما سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کو منانے کیلیے وزرا کے ہمراہ ملتان پہنچے تو ایئر پورٹ پر یوسف رضا گیلانی، انکے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی اور وفاقی وزیر شہاب الدین نے ان کا استقبال کیا، جس کے بعد صدر کو سخت سیکیورٹی میں گیلانی ہائوس لایا گیا جہاں ظہرانہ دیا گیا جس میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیدار بھی شریک ہوئے۔
ظہرانے کے بعد آصف زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے درمیان20 منٹ تک تنہائی میں ملاقات ہوئی، جس میں صدر زرداری نے گیلانی خاندان کو ایف آئی اے کی جانب سے جاری کیے جانے والے مختلف نوٹسز پر تحفظات دور کیے۔ ملاقات میں آنیوالے الیکشن میں جنوبی پنجاب سے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے ناموں پر مشاورت کی گئی اور خاص طور پر آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ق سے ایڈجسٹمنٹ والی سیٹوں کا معاملہ زیر بحث آیا۔صدر نے گیلانی خاندان کے تمام تر تحفظات کو دور کرتے ہوئے انھیں منالیا۔
آن لائن کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے نام نہاد شیروں کی مخالفت کے باوجود انتخابات سے قبل اپنے اتحادیوں کی حمایت سے سرائیکی صوبہ بنا کر رہیں گے اور انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔ اے پی پی کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے ژی جن پنگ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی سنٹرل کمیٹی کا سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ ژی جن پنگ کے نام خصوصی مراسلے میں صدر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان قریبی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات استوار ہیں جو باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں اور میرا پختہ یقین ہے کہ آنے والے برسوں میں یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی۔