ژوب میں خود کش دھماکا 2 ایف سی اہلکار شہید
اہلکاروں نے مشکوک گاڑی کو روکا تو اس میں سوار شخص نے دھماکے سے اڑادی ،ایف سی ذرائع
ژوب:ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب تباہ ہونے والی گاڑی جائے وقوع پر موجود ہے۔ فوٹو: این این آئی
ژوب میں خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑادی جس سے سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار شہید ہوگئے ، حملہ آور خود بھی ماراگیا۔
ایف سی ذرائع کے مطابق جمعہ کو علی الصباح گل کچھ سمبازہ سے آنے والی مشکوک گاڑی کو ایف سی قلعہ کے قریب تعینات اہلکاروں نے روکا تو اس نے گاڑی کو دھماکے سے اڑادیاجس سے سپاہی عبدالعزیز اور سپاہی وکیل موقع پر شہید ہوگئے، اطلاع ملتے ہی ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ، گاڑی کے پرزے اور حملہ آور کے اعضاء دور دور تک بکھر گئے ،لینڈ کروزرگاڑی پرBC-784سندھ کی نمبر پلیٹ لگی تھی،ڈی پی او ژوب اویس احمد نے بتایاکہ دھماکا انتہائی شدید نوعیت کا تھا ، دو ایف سی اہلکار شہید ہوئے، تفتیش مکمل ہونے تک کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا ۔
دوسری جانب ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی اہلکاروں نے ژو ب کے علاقے کانوکی میں ایک جیپ سے بارودی سرنگوں اور دھماکا خیزمواد برآمدکرکے قبضے میں لے لیا تھا جسے ژوب ملیشیاکے ہیڈکوارٹرز میں منتقل کیا جا رہا تھا کہ گاڑی میں دھماکا ہو گیا جس سے دو اہلکار جو اس گاڑی میں سوار تھے شہید ہوگئے، آئی جی فرنٹئیر کور بلوچستان میجر جنرل عبید اللہ خان نے نے کہا کہ ایف سی کے جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، پشین سے نمائندے کے مطابق سرخاب مہاجر کیمپ کے قریب لیویز حوالدار نور علی نے ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے گاڑی حوالدار پر چڑھا دی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا ۔