پاکستانی قیادت کواسامہ کی موجودگی کاعلم نہیں تھاامریکا

ایبٹ آبادآپریشن کے بارے میں پاکستان کوپہلے سے آگاہ نہیںکیاگیاتھا،ایڈمرل ولیم میکر

پاکستان کوآگاہ کردیاجاتاتوآپریشن کی ناکامی کے خطرات بڑھ جاتے،کانفرنس سے خطاب۔ فوٹو: فائل

امریکانے اعتراف کیاہے کہ پاکستانی قیادت کواسامہ بن لادن کی ایبٹ آبادمیں موجودگی کے بارے میں علم نہیں تھااورنہ ہی پاکستان کوآپریشن سے پہلے آگاہ کیاگیا۔


جمعہ کوعالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپیشل آپریشنزکمانڈرکے کمانڈایڈمرل ولیم میکراون نے واشنگٹن میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایبٹ آبادآپریشن کے حوالے سے کیے گئے تمام تجربوں اورخفیہ اداروںکی رپورٹ میں کہیں بھی یہ ثبوت نہیں ملاکہ پاکستانی قیادت کوالقاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی ایبٹ آبادمیں موجودگی کاعلم تھا۔

اگرپاکستان کواس اہم آپریشن کے بارے میں آگاہ کر دیاجاتاتوآپریشن کی ناکامی کے خطرات بڑھ جاتے،اس آپریشن کیلیے ایک بہترین اور قابل اعتماد کمانڈوز کی ٹیم تشکیل دی گئی تھی اور پورا یقین تھاکہ ہمارا مشن کامیاب ہوگا،اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے باوجودغیر ریاستی عناصر بدستور خطرہ ہیں اوران سے نمٹنے کیلیے ہم اہم مشن پر گامزن ہیں۔
Load Next Story