کعبہ کے گردطواف کیلیے کثیرالمنزلہ صحن کا تعمیراتی کام شروع

منصوبے کی تکمیل پرایک گھنٹے میںایک لاکھ 30ہزارافراد طواف کرسکیں گے

مکہ مکرمہ، خانہ کعبہ کے ارد گرد طواف کے لیے صحن کو کثیر المنزلہ بنانے کے لیے عمارت کی مشرقی اور مغربی جانب کرینیں نصب کردی گئی ہیں۔ فوٹو: این این آئی

مسجد الحرام میں مطاف (خانہ کعبہ کے اردگر د طواف کرنے کے لیے مختص صحن)کو توسیع دینے اور یہاں طواف کے لیے کثیر المنزلہ صحن تعمیر کرنے کا کام شروع کردیاگیا۔


تعمیراتی کام کے لیے تاریخ کی بلند ترین دوعدد کرینیں تیار کرکے عمارت کی مشرقی اور مغربی جانب نصب کردی گئی ہیں۔عرب نیوزکے مطابق منصوبے کی تکمیل کے بعد یہاں ایک گھنٹے کے دوران ایک لاکھ 30ہزار افراد طواف کر سکیں گے ۔اس وقت مطاف کی استعداد 52ہزار افراد فی گھنٹہ ہے۔

منصوبے کے تحت طواف کرنے کی جگہ کونمازادا کرنے کی جگہ سے علیحدہ کردیاجائے گا اورمسجد کی مختلف منزلوں سے مطاف کوجانے کیلیے راستے تعمیرکیے جائیں گے۔رش سے بچنے کے لیے مطاف میں داخل ہونے اور یہاں سے نکلنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔مطاف کی دوسری اورتیسری منزل پرمعمراورمعذورافرادکے لیے کیبل کارکی سہولت مہیاکی جائے گی اورمسجد الحرام کے باہرسے اس جگہ تک براہ راست رسائی ہوگی۔مطاف کی سب سے اوپر والی منزل پرکعبہ کے گردطواف کے لیے خودکارراستے نصب کیے جائیں گے۔
Load Next Story