سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلیے آپشن کھلاہے اے این پی
تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کراختیارات استعمال کریں ،اجلاس میں اسفندیارکاخطاب
تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کراختیارات استعمال کریں ،اجلاس میں اسفندیارکاخطاب۔ فوٹو: فائل
عوامی نیشنل پارٹی کے تھنک ٹینک نے آئندہ انتخابات میں تمام جماعتوں کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلیے آپشن کھلا رکھتے ہوئے پانچوں یونٹس کی تنظیموں کواس حوالے سے فری ہینڈ دیدیا۔
جبکہ صوبائی تنظیموں کو پارلیمانی بورڈجلد تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو پارٹی کے مرکزی صدراسفندیارولی خان کی زیرصدارت پختونخوا ہائوس اسلام آباد میں ہوا،جس میں طے پایاکہ انتخابی اتحاد کے حوالے سے تمام آپشنز کھلے ہیں، صوبائی تنظیمیں اپنا فیصلہ کرنیکی مجاز ہیں جوصوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس بلاکر پارلیمانی بورڈ تشکیل دیں۔