نئے انجن ملنے تک ریلوے خسارے میں رہے گا پارلیمانی سیکریٹری محکمہ لالو پرشاد کو دیدیا جائے متحدہ
4سال میں ریلوے کو1.4کھرب رقم دی گئی،29.3ارب بجٹ سے ہٹ کرملے ،رواںسال ساڑھے 5ارب خسارہ ہوا،نعمان اسلام
4سال میں ریلوے کو1.4کھرب رقم دی گئی،29.3ارب بجٹ سے ہٹ کرملے ،رواںسال ساڑھے 5ارب خسارہ ہوا،نعمان اسلام فوٹو: فائل
قومی اسمبلی کوپارلیمانی سیکریٹری ریلوے نعمان اسلام شیخ نے بتایا کہ ریلوے کونئے انجن ملنے تک ادارہ خسارے میں چلتارہے گا۔
بھارت سے ریلوے کے ذریعے تجارت سے ادارے کے حالات بہترہوسکتے ہیں جبکہ ایم کیوایم کے رکن ساجد خان نے کہا ہے کہ اگرحکومت ریلوے کو نہیں چلا سکتی تو اسے بھارت کے وزیرریلوے لالو پرشاد یادوکے حوالے کردے۔جمعے کوقومی اسمبلی کااجلاس پینل آف چیئرپرسن یاسمین رحمن کی صدارت میں ہوا، وقفہ سوالات کے دوران مختلف سوالوں کے جواب میں پارلیمانی سیکریٹری ریلوے نعمان اسلام شیخ نے بتایا کہ ریلوے کا رواںمالی سال کا خسارہ 5 ارب 52 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے ۔
حکومت نے 4 سالوںمیں ریلوے کو ایک کھرب 40 کروڑ روپے کی رقم فراہم کی ہے جس میں سے 29ارب 30کروڑروپے بجٹ سے ہٹ کرضمنی مطالبات پرفراہم کیے گئے ہیں، ہمارے پاس 148انجن ہیں،ان کی عمر 33 سال ہے جبکہ اس کازیادہ سے زیادہ دورانیہ 20 سال ہوتا ہے،96انجنوں کی مرمت کیلیے نیشنل بینک سے بات چل رہی ہے،بھارت نے انجنوں کی فراہمی کی پیشکش نہیں کی،ہمارا 69 لوکوموٹوخریدنے کا ارادہ ہے تاہم پیسے نہیں دیے جا رہے، ریلوے کی نجکاری کی کوئی تجویززیرغور نہیں۔
دریں اثناایم کیوایم کے رکن ساجد خان نے کہا کہ اگر حکومت ریلوے کو نہیں چلا سکتی تو اسے بھارت کے وزیر ریلوے لالو پرشاد یادیوکے حوالے کردے ،نعمان اسلام نے کہا ہے کہ ریلوے لالو پرشاد کودیاتوان کی شرائط بھی مانناپڑیں گی اور مطلوبہ رقوم بھی فراہم کرناہوںگی۔ وزیر مملکت برائے خارجہ امور ملک عماد خان نے خالدہ منصورکے سوال پر بتایا کہ افغانستان کے ساتھ علیحدگی پسندوں کی طرف سے افغانستان کی سرزمین استعمال کرنے اورنیٹو افواج کی واپسی کے بعدامن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے پر تبادلہ خیال ہوتا رہتاہے۔