رومانین فٹبال لیگ کیمرون کے 26 سالہ اسٹرائیکرکا دوران میچ انتقال
انھیں کھیل کے 70 ویں منٹ میں بطور متبادل میدان میں اتارا گیا تھا،وہ اس کے7 منٹ بعد ہی زمین پرگرپڑے،
انھیں کھیل کے 70 ویں منٹ میں بطور متبادل میدان میں اتارا گیا تھا،وہ اس کے7 منٹ بعد ہی زمین پرگرپڑے،:فوٹو: ای پی اے
لیگ میں کیمرون کے فٹبالرپیٹرک ایکنگ کلب میچ کے دوران گرکرانتقال کرگئے،26 سالہ پیٹرک ایکنگ ویٹورل کلب کیخلاف ڈائنامو بخارسٹ کی نمائندگی کررہے تھے۔
انھیں کھیل کے 70 ویں منٹ میں بطور متبادل میدان میں اتارا گیا تھا،وہ اس کے7 منٹ بعد ہی زمین پرگرپڑے، انھیں فوری طور پر اسپتال پہنچایاگیا لیکن جانبر نہیں ہوسکے، ڈاکٹرز ایک گھنٹے تک جان بچانے کی کوشش کرتے رہے جس میں کامیابی نہ ملی جس کے بعد انھیں مردہ قراردے دیا گیا۔میدان میں گرنے سے پہلے ان کی کسی کھلاڑی سے کوئی ٹکر نہیں ہوئی، شبہ ہے کہ انھیں دل کا دورہ پڑا تھا۔اس سے پہلے2003 میں کیمرون کے ہی مڈفیلڈرمارک ویوین فو دورانِ میچ گرپڑے تھے اوران کا بھی انتقال ہوگیا تھا،ایکنگ کے ساتھی کھلاڑیوں نے ٹویٹر پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔