عمران خان جوڈیشل کمیشن سے فرارکا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں مریم نواز
پرویز مشرف کے دورمیں بھی ہمارے پورے خاندان کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، مریم
پرویز مشرف کے دورمیں بھی ہمارے پورے خاندان کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، مریم:فوٹو: فائل
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور ہمارے پورے خاندان کا دامن صاف ہے، عمران خان جوڈیشل کمیشن سے فرار کا راستہ اختیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ (شعبہ خواتین) ملتان ڈویژن کی صدر فوزیہ اقبال سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیراعظم سمیت ہمارا پورا خاندان کئی بار احتساب کے عمل سے گزر چکا ہے، پرویز مشرف کے دورمیں بھی ہمارے پورے خاندان کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا لیکن اس کے باوجود ہمارے پورے خاندان پر کرپشن کی ایک پائی بھی ثابت نہ ہوسکی۔