ونود کامبلی سچن ٹنڈولکر سے زیادہ باصلاحیت تھے کپل دیو کا انکشاف
ٹیلنٹڈ کامبلی کا سپورٹ سسٹم، ان کے گھر کا ماحول، ان کے دوست سب ہی سچن سے یکسر مختلف تھے، سابق بھارتی کپتان
ٹیلنٹڈ کامبلی کا سپورٹ سسٹم، ان کے گھر کا ماحول، ان کے دوست سب ہی سچن سے یکسر مختلف تھے، سابق بھارتی کپتان۔ فوٹو: فائل
کراچی:
بھارت کے سابق کپتان کپیل دیو نے ونود کامبلی کو سچن ٹنڈولکر سے زیادہ باصلاحیت قرار دے دیا۔
وہ کہتے ہیں کہ کسی بھی کھلاڑی کے کیریئر میں اچھا فیملی بیک گرائونڈ بہت اہم کردار ادا کرتا ہے، اسی سے ٹیلنٹ اسٹارز میں تبدیل ہوتا ہے، انھوں نے ایک ساتھ کرکٹ کھیلنے کا آغاز کرنے والے سچن ٹنڈولکر اور ونود کامبلی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ دونوں نے اسکول کرکٹ ایک ساتھ کھیلی، دونوں ہی باصلاحیت تھے۔
میرے خیال میں کامبلی سچن سے زیادہ باصلاحیت تھے مگر ان کا سپورٹ سسٹم، ان کے گھر کا ماحول، ان کے دوست سب ہی سچن سے یکسر مختلف تھے، پھر ہم نے دیکھا کہ سچن نے 24 برس تک کرکٹ کھیلی جب کہ کامبلی جلد ہی کھیل سے غائب ہوگئے، ٹیلنٹ اپنی جگہ اہم ہوتا ہے لیکن ایک کھلاڑی کو اسٹار بننے کیلیے اور بھی بہت چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔