آسٹریلیا میں تھرڈ امپائر کی مداخلت کا متنازع قانون ختم کیے جانے پر غور
آئندہ برس کے آغاز پر شیڈول کرکٹ آسٹریلیا کی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں اس قانون کو ختم کیا جاسکتا ہے۔
متنازع قانون پلیئرز اور آن فیلڈ امپائرز کو بھی الجھن میں ڈال رہا ہے۔ فوٹو فائل
آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ میں تھرڈ امپائر کی مداخلت کا متنازع قانون ختم کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔
اس قانون کے تحت تھرڈ امپائر کو اگر کسی چیز پر شک ہوتا ہے تو وہ میچ رکوا کر تمام دستیاب ذرائع سے آئوٹ ہونے یا نہ ہونے کا جائزہ لیتا ہے، گذشتہ دنوں کوئنز لینڈ سے ون ڈے میچ کے بعد تسمانیہ کے کپتان جارج بیلی نے بھی امپائرز کی مداخلت کو شرمناک اور حیران کن قرار دیا، انھوں نے کہاکہ یہ سسٹم خود پلیئرز اور آن فیلڈ امپائرز کو بھی الجھن میں ڈال رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ برس کے آغاز پر شیڈول کرکٹ آسٹریلیا کی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں اس قانون کو ختم کیا جاسکتا ہے۔