سی این جی کی بندش انتظامی یا پیداواری مسئلہ نہیں طارق نظامی
ہفتہ میں تین روز سی این جی کی بندش انتظامی یا پیداواری مسئلہ نہیں ہے، مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما طارق نظامی۔
ہفتہ میں تین روز سی این جی کی بندش انتظامی یا پیداواری مسئلہ نہیں ہے، مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما طارق نظامی۔ فوٹو: فائل
مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما طارق نظامی نے کہا ہے کہ ہفتہ میں تین روز سی این جی کی بندش انتظامی یا پیداواری مسئلہ نہیں ہے۔
حکومت اور پمپ مالکان عدالتی احکامات منسوخ کرانے کیلیے دبائو ڈال رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ قیمتوں میں کمی کے عدالتی حکم نامہ کے بعد گیس کی فراہمی یکایک کس طرح کم ہوگئی،درحقیقت حکومتی پشت پناہی سے بلیک میلنگ کی جارہی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ صورتحال کا نوٹس لے اور عوام کو سی این جی کی بندش سے نجات دلائے،دریں اثنا مہاجر قومی موومنٹ کے وائس چیئرمین شمشاد غوری نے کہا کہ بدامنی کا خاتمہ بیانات فارمولوں اور کمیٹیاں قائم کرنے سے نہیں ہوگا، بلکہ ٹارگٹ کلرز وبھتہ خوروں کا خاتمہ، بیرونی اشاروں پر خوف وہراس پھیلانے والوں سے چھٹکارا اور دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے والوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔