حکمراں سرکاری خزانے سے اشتہاری مہم چلارہے ہیںعارف علوی

اشتہارکے اخراجات بمعہ جرمانہ واپس لیے جائیں،تحریک انصاف کے رہنما کاالیکشن کمشنرکو خط.

اشتہارکے اخراجات بمعہ جرمانہ واپس لیے جائیں،تحریک انصاف کے رہنما کاالیکشن کمشنرکو خط. فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کے نام لکھے ایک خط میں کہا ہے کہ الیکشن سے قبل ہی حکومت کھلم کھلا دھاندلی کرکے الیکشن کمیشن کے قوانین کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔


صدر آصف علی زرداری کے دورہ ملوال کے موقع پر استقبالیہ اشتہار سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت انتخابی مہم میں بھی سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال کرکے نہ صرف انتخابی قوانین کا مذاق اڑائیں گے، بلکہ عوام کے پیسے کو اپنے اقتدار کیلیے استعمال کریںگے،الیکشن کمشنر کے نام لکھے شکایتی خط میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا اشتہار کے تمام اخراجات بمعہ جرمانہ واپس خزانے میں جمع کرایا جائے۔
Load Next Story