مزار قائد کے احاطے میں ’’منی پاکستان‘‘ بنانے کا فیصلہ
مشہورمقامات،دریا،پہاڑ،جھیلیں اورڈیموں کے ماڈل تعمیر ہونگے،منصوبے پر 1.5 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایاگیا ہے
وزیر اعظم نے مزار قائد کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے مختلف منصوبوں کی منظوری دی ہے، عرفان صدیقی فوٹو: فائل
وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ اور ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے حکومت نے مزار قائد کے احاطے میں'' منی پاکستان'' بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں پاکستان کے مشہور مقامات، دریا، پہاڑ،جھیلیں اور ڈیمز کے ماڈل تعمیر کیے جائیں گے۔
منصوبے پر1.5ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے، کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ منی پاکستان کا آئیڈیا منی یورپ سے لیا گیا ہے جو بیلجیم میں قائم ہے، وزیراعظم نے مزار قائد کی خوبصورتی میں اضافے کیلیے مختلف منصوبوں کی منظوری دی ہوئی ہے جس پر جلدکام شروع کیاجائے گا تاہم بعض منصوبے وسائل کی کمی کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں، انھوں نے تاجربرادری سے تعاون طلب کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ اس حوالے سے آگے آئیں ۔
انھوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے یہ بہت اہم ہے کہ ہم اپنے آباؤاجداد کی قربانیوں کو یاد رکھیں اور ہمارے پاس جو کچھ بھی موجود ہے اسے آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ ر کھنا ہوگا، یہ بات ذہن نشین ہونی چاہیے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے نہ صرف تاریخ بلکہ خطے کا جغرافیہ تبدیل کیا،انھوں نے کہا کہ میڈیا کو پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ ہر وقت منفعت عوام میں بے چینی، بے یقینی اور ناامیدی پیدا کرنے کا باعث ہوتی ہے خاص پر نوجوانوں کے اس پر بہت برے اثرات ہوتے ہیں جو نہیں ہونا چاہیے۔
انھوں نےکراچی کو پاکستان کا چہرہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ شہر کراچی نہ صرف زیادہ60سے70فیصد ریونیو دینے کی وجہ سے جانا جاتا ہے بلکہ یہ شہر ہمارا فخر، وقار اور ہماری شناخت ہے،قبل ازیں کے سی سی آئی کے صدر یونس محمد بشیر نے گفتگونے حکومت پر زور دیا کہ وہ کراچی پر خصوصی توجہ دے جو مسلسل نظر انداز ہوتا آرہا ہے حالانکہ یہ شہر قومی خزانے میں خطیر ریونیو جمع کراتا ہے،یہی مناسب وقت ہے کہ وفاقی حکومت کراچی پر خاص توجہ دیتے ہوئے اس کا جائز حق دے اور شہر کراچی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے۔
اردو لغت بورڈ، قائد اعظم اکادمی، مزار قائد اور شہر کتاب کے پروجیکٹ کے حوالے سے کراچی میں ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ اردو لغت سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کیلیے اسے جدید سائنسی تقاضوں کے مطابق مرتب کیا جا رہا ہے، اس پروجیکٹ کے تحت بچوں کی تعلیم کے لیے 5 ہزار سے زائد الفاظ پر مشتمل لغت، آواز کے ساتھ اردو لغت اور تمام جلدوں کو یکجا کر کے دو لاکھ 60 ہزار الفاظ پر مشتمل دوجلدیں مرتب کی جا رہی ہیں، اردو لغت بورڈ اور قائد اعظم اکادمی کے سربراہوں کا تقرر ایک ماہ میں کر دیا جائے گا،اس موقع پر سیکریٹری قومی ورثہ محسن حقانی اور دیگر بھی موجود تھے۔