زیرتعلیم نوجوان نسل ملک کا قیمتی سرمایہ ہےڈاکٹر عبدالحفیظ
آغا خان یونیورسٹی کا جلسہ تقسیم اسناد،صدرفیروز رسول سمیت دیگر کا خطاب.
آٖغاخان یونیورسٹی کے 25ویںکانووکیشن سے وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ خطاب کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس
وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ زیرتعلیم نوجوان نسل ملک کا قیمتی سرمایہ ہے،وہ ہفتہ کو آغاخاں یونیورسٹی میں 25ویں جلسہ تقسیم اسنادکی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
انھوں نے فارغ التحصیل ڈاکٹروں سے کہا کہ اب آپ پیشہ ورانہ میدان میں اپنے فن کا لوہا منوانے کے لیے تیارر ہیںانھوں نے کہاکہ پاکستان کوآپ سے کہیں زیادہ توقعات ہیں، اس موقع پراے کے یوکے صدرفیروزرسول نے بھی خطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیمی شعبے ہمارے لیے ہمیشہ اہمیت کے حامل رہے ہیںیہی وہ خصوصیت ہے جوہماری کارکردگی کوبہترکرتی ہے اورمعیار میں اضافے کا باعث ہے،جلسہ تقسیم اسناد میں321 فارغ التحصیل طلبا کو اسناد عطا کی گئیں،تقریب میں انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ کی جانب سے ایک طالبعلم کو پی ایچ ڈی جبکہ 31 طلبا کو ماسٹرآف ایجوکیشن کی اسناد عطاکی گئیں، تقریب میںپروفیسرڈاکٹر عبدالغفار بلو، ڈاکٹر صدر الدین پردھان اور ڈاکٹر ذوالفقار احمد بھٹہ کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔