گینگ وار کے کارندے عبدالوہاب کو جیل بھیج دیاگیا
ملزم سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولیاں اور دستی بم برآمد ہوئے تھے،پولیس۔
اسمگلر محمد عاصم کو جسمانی ریمانڈ پر اے این ایف کی تحویل میں دیدیاگیا۔ فوٹو: فائل
جوڈیشل مجسٹریٹ غربی محمد افضل روشن نے اسلحہ اور دستی بم رکھنے کے الزام میں گرفتار لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار ارشد پپو گروپ کے عبدالوہاب کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
استغاثہ کے مطابق سی آئی ڈی نے ملزم کو ماڑی پور کے علاقے سے گرفتار کرکے دو کلاشنکوف ، رپیٹر 12بور، ہزاروںکی تعداد میں گولیاں اور دودستی بم برآمد کرنے کا دعوی کیا تھا پولیس کے مطابق ملزم تین ماہ قبل ایران سے آیا تھا ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ عذیر بلوچ گروپ نے اسکے دو مکانوں کو نذر آتش کردیا تھا اسکا بدلہ لینے واپس آیا تھا ملزم کے خلاف تھانہ سی آئی ڈی میں مقدمہ درج تھا۔
دریں اثنا جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے بین الاقوامی اسمگلر محمد عاصم کو تین روز کے جسمانی ریمانڈ پر اے این ایف کی تحویل میں دیدیا ہے استغاثہ کے مطابق 17نومبر کو اے این ایف نے انٹرنیشنل ڈیپارچر لائونج سے ملزم کو گرفتار کیا تھا اور اسکی نشاندہی پر مقامی مصالحہ جات ڈبوں میں11 کلو ہیروئن برآمد کی تھی جسکی عالمی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے مالیت بتائی جاتی ہے۔