شہر میں قتل و غارت پر خاموش نہیں رہ سکتے محمد حسین محنتی

امن کیلیے مشترکہ جدوجہد کرنا ہو گی، (ن)لیگ کے سلیم ضیا سے ملاقات پر گفتگو

امن کیلیے مشترکہ جدوجہد کرنا ہو گی، (ن)لیگ کے سلیم ضیا سے ملاقات پر گفتگو۔ فوٹو: فائل

جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سلیم ضیا کی رہائش گاہ جاکر ان سے ملاقات کی۔


اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد حسین محنتی نے کہاکہ کراچی عملا ً مقتل گاہ بنا ہوا ہے'دن دیہاڑے معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے شہر میں عملا ًدہشت گردوں کا راج ہے،جماعت اسلامی اس صورتحال پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتی ،اس نے شہر میں امن کے قیام کیلیے تحریک چلانے اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،تمام جماعتیں مل کر ہی شہر میں قیام امن کیلیے کردار ادا کرسکتی ہیںدریں اثناملاقات میں رہنما ؤں نے کراچی میں امن و امان کی ابتر صورتحال اور ووٹر لسٹوں میں ہونے والی بے قاعدگیوں پر تبادلہ خیال کیا اور امن کی بحالی و لسٹوں کی درستی کیلیے مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں رہنماؤں نے قتل و غارت گری 'ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس امر پر اتفاق کیا کہ مفاہمت کے نام پر دہشت گرودں سے مفاہمت کی پالیسی ترک کر کے مجرموں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے ،سلیم ضیا نے جماعت اسلامی کے وفد کا خیر مقدم کیا اور شہر میں امن کے قیام کیلیے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ ووٹرلسٹوں میں ووٹرز کا اندراج شناختی کارڈ پر موجودہ پتے پر درج کرانے کیلیے مشترکہ جدوجہد کی جائے گی۔
Load Next Story