بیڈ گورننس کے باعث وفاق نے عوام کا اعتماد کھو دیا شہباز شریف
حکومت توانائی کے شعبے میں خودکفالت کے اقدامات کررہی ہے، برطانوی وفد سے گفتگو.
لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف پارٹی کی منشور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں، شہباز شریف بھی موجود ہیں۔ فوٹو: این این آئی
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن، لوڈشیڈنگ، بے روزگاری اور بیڈگورننس کے باعث وفاقی حکومت عوام کا اعتماد کھوچکی ہے۔
پاکستان کے 18 کروڑ عوام ملک میں خرابیوں اور مسائل کا ذمہ دار صدر زرداری کو ٹھہراتے ہیںجنہوں نے قومی مفادات کو پس پشت ڈال کر ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے۔ میرا یقین ہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنی روش نہ بدلی تو آئندہ عام انتخابات میں اس کا سیاسی طور پر خاتمہ ہو جائے گا۔وہ ہفتہ کو ماڈل ٹائون میں برطانوی ہائی کمیشن کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصلر سوسن ہائی لینڈ، ڈپٹی پولیٹیکل آفیسر جیسپر تھورنٹن اور دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔
پاکستانی پنجاب اور بھارتی پنجاب کے مابین مشترکہ بزنس کونسل تشکیل دی گئی ہے ۔ آئندہ ماہ بھارت جائوںگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان کا حالیہ دورہ برطانیہ انتہائی کامیاب رہا ہے۔ دورہ برطانیہ کے دوران تعلیم اور ریسرچ کے علاوہ انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پرمفید بات چیت ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں بے پناہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ برطانوی سرمایہ کار پنجاب کے شعبہ توانائی میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔وفد کے ارکان نے کہا کہ پنجاب میںترقیاتی کاموں میں صوبائی حکوومت کے ساتھ برطانیہ کا تعاون جاری رہے گا۔