تحریک انصاف الیکشن سے موروثی سیاست ختم کردیگیعمران

پارٹی میں ہونیوالے الیکشن سے ملک سے گلے سڑے سیاسی کلچرکواکھاڑپھینکنے میں مددملے گی.

نظریاتی اساس پرسمجھوتہ نہیںہوگا،کارکن ہی تحریک انصاف کافخراوراس کی اصل قوت ہیں۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے انتخابات ملک سے گلے سڑے سیاسی کلچرکواکھاڑپھینکنے اور سیاسی جماعتوں میں حقیقی جمہوریت متعارف کرانے میں معاون ثابت ہونگے۔


یہ انتخابات سیاسی جماعتوں میں خاندانی تسلط،تاحیات حکمرانی اور ڈمی پارٹی الیکشن سے قوم کونجات دلائیں گے۔ایک بیان میں عمران خان نے کہاکہ تحریک انصاف کے کارکن آج ہونے والے ا نتخابات کے ذریعے ملک میں نئی سیاسی تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں،پارٹی انتخابات کے انعقادپر میں تمام کارکنوںکومبارکبادپیش کرتاہوں،یہ کامیابی آسانی سے حاصل نہیں ہوئی بلکہ پارٹی انتخابات اس بات کاعکاس ہیںکہ پارٹی کی نظریاتی اساس پرسمجھوتہ نہیںکیاجائے گا،کارکن ہی تحریک انصاف کافخراوراس کی اصل قوت ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story