فیکٹری آتشزدگی کیس ڈائریکٹرلیبر زاہد گلزارکی حفاظتی ضمانت منظور
سانحہ بلدیہ کیس میں نامزدملزم ڈائریکٹرلیبرزاہدگلزارشیخ کی 10دن کیلیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔
سانحہ بلدیہ کیس میں نامزدملزم ڈائریکٹرلیبرزاہدگلزارشیخ کی 10دن کیلیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔ فوٹو: فائل
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل سنگل بینچ نے سانحہ بلدیہ کیس میں نامزدملزم ڈائریکٹرلیبرزاہدگلزارشیخ کی 10دن کیلیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔
فاضل بینچ نے ملزم کوایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے 10یوم میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے،زاہد گلزار شیخ نے موقف اختیار کیا کہ بلدیہ ٹائون میں واقع علی انٹرپرائزز میں آتشزدگی کیس میں تفتیشی افسر نے عدالت میں چالان پیش کرتے ہوئے ملزمان کی فہرست سے درخواست گزار کا نام خارج کردیاتھا تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے تفتیشی افسر کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کا نام چالان میں شامل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انکی گرفتاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاریکردیے ہیں ۔
پولیس ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے،درخواست گزار کا سانحہ میں کوئی کردار نہیں، فاضل عدالت نے موقف سنے بغیر یکطرفہ طور پر درخواست گزر کے خلاف کارروائی شروع کردی ، درخواست گزار اپنے خلاف مقدمے کا سامنا کرنا چاہتا ہے اس لیے استدعا کی جاتی ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے تاکہ متعلقہ عدالت میں پیش ہوکر موقف بیان کیا جاسکے۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد ملزم زاہدگلزارشیخ کی دس دن حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔