ایشیائی ممالک نے نائٹ ٹیسٹ کو خوشدلی سے گلے لگانے کیلیے بانہیں پھیلا دیں
پاکستان اور بھارت کے بعد سری لنکا نے بھی رات کو پانچ روزہ میچز کھیلنے پر غور شروع کردیا
پاکستان اور بھارت کے بعد سری لنکا نے بھی رات کو پانچ روزہ میچز کھیلنے پر غور شروع کردیا فوٹو: اے ایف پی/فائل
ایشیائی ممالک نے نائٹ ٹیسٹ کرکٹ کو خوشدلی سے گلے لگانے کیلیے بانہیں پھیلا دیں۔
پاکستان اور بھارت کے بعد سری لنکا نے بھی رات کو پانچ روزہ میچز کھیلنے پر غور شروع کردیا، بنگلہ دیش میں بھی نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی آفرز پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔ بھارت نیوزی لینڈ کو رواں برس دورے کے دوران ایک ٹیسٹ مصنوعی روشنیوں میں کھیلنے کی تجویز پیش کرچکا جبکہ ایڈن گارڈنز ممکنہ طور پر اس مقابلے کا میزبان ہوسکتا ہے۔
سری لنکا کرکٹ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ ہم بھی خود کو نائٹ ٹیسٹ کیلیے تیار کررہے ہیں۔یاد رہے کہ 2013 میں سری لنکا نے پاکستان کی نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کی تجویز رد کردی تھی۔