میچ فکسنگ پر سوال اظہر الدین غصے میں انٹرویو ہی چھوڑ کر چلے گئے

ٹی وی چینل کی جانب سے انھیں منانے کی کوششیں بھی کارگر نہیں ہوئیں۔

ٹی وی چینل کی جانب سے انھیں منانے کی کوششیں بھی کارگر نہیں ہوئیں۔ فوٹو: فائل

بھارت کے سابق کپتان اظہر الدین میچ فکسنگ کے حوالے سے سوال پر غصے میں انٹرویو ہی چھوڑ کر چلے گئے۔


ان دنوں وہ اپنی زندگی پر بننے والی فلم 'اظہر' کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اسی سلسلے میں وہ ایک انٹرویو میں شریک تھے جب ان سے فکسنگ کے بارے میں سوالات ہوئے تو وہ انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چل دیے، ٹی وی چینل کی جانب سے انھیں منانے کی کوششیں بھی کارگر نہیں ہوئیں، اظہر نے بعد میں ایک اور چینل کے شو میں بھی شریک ہونے سے انکار کردیا، وہ ایک بار پھر اپنی زندگی کے مشکل ترین لمحات کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کا جواب نہیں دینا چاہتے۔ فلم 'اظہر' جمعے کو ریلیز ہوگی۔
Load Next Story