اگر پڑھائی میں اچھا ہوتا تو زیادہ بہترکرکٹر ثابت ہوسکتا تھا وسیم اکرم
وسیم نے اپنی کامیابی سابق کپتان عمران خان اور میانداد کی مرہون منت قرار دی۔
وسیم نے اپنی کامیابی سابق کپتان عمران خان اور میانداد کی مرہون منت قرار دی۔ فوٹو: فائل
پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم ابھی تک تعلیم کی کمی محسوس کرتے ہیں، انھوں نے کہاکہ اگر میں پڑھائی میں اچھا ہوتاتو زیادہ بہتر کرکٹر ثابت ہوسکتا تھا، میں ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ تعلیم انتہائی ضروری ہے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ لوگ ہمیشہ کہتے تھے کہ میں باصلاحیت ہوں مگر میں صرف ایک سیریز کیلیے ہی باصلاحیت ثابت نہیں ہونا چاہتا تھا، میں نے جب اپنی پاکستان کیپ حاصل کی تو خود سے وعدہ کیا کہ مجھے 15 برس تک ٹاپ لیول پر کرکٹ کھیلنی ہے، وسیم نے اپنی کامیابی سابق کپتان عمران خان اور میانداد کی مرہون منت قرار دی۔