منشور ملک کو خود مختار بنانے کاروڈ میپ ہوگا نوازشریف

اپنے دونوں ادوار میں بیشتر وعدوں کو پوراکرنے کے ساتھ تاریخی کام بھی انجام دیے۔

منشور عوام کو سبز باغ دکھانے کی بجائے حقیقی تبدیلی لانیکا آئینہ دار ہونا چاہیے۔ فوٹو: فائل

SIALKOT:
مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا منشور ملک کو خود مختار ، قوم کو خوددار اور عوام کو خوشحال بنانے کاروڈ میپ ہوگا۔


گزشتہ روزمسلم لیگ (ن) کے مرکزی دفتر لاہور ماڈل ٹائون میں منشور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے انھوں نے کہا کہ منشور ایک مقدس دستاویز ہے، ہمیں اس کو تیار کرتے وقت وہی عہد کرنے چاہیئں جنھیں ہم عملی جامہ پہنانے کی اہلیت بھی رکھتے ہوں، منشور عوام کو سبز باغ دکھانے کے لیے نہیںبلکہ ان کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لانے کے آئینہ دار ہونے چاہئیں۔ نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے (93-90) اور (99-97)کے دونوں ادوار اگرچہ ادھورے رہے لیکن ہم نے نہ صرف اپنے منشور میں کیے گئے بیشتر و عدوں کو پورا کیا بلکہ بہت سے ایسے تاریخی کام بھی سرانجام دے دیے جن کا ہم نے وعدہ بھی نہیں کیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے علاوہ اراکین کمیٹی ، مسلم لیگ (ن) کے مرکزی عہدیداران ، اراکین پارلیمنٹ اور مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے معاشی، قانونی ، صنعتی ،زرعی ، تعلیمی ، خارجی وداخلی امور ، آئی ٹی اور سماجی شعبوں کے ان ماہرین نے بھی شرکت کی۔ جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں سے متعلق تجاویز منشورکے لیے مرتب کی ہیں۔ منشور کمیٹی کا رواں ہفتے میں ہونے والایہ دوسرا اجلاس تھا جس میںکمیٹیوں کی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اراکین اجلاس کی رائے کو ان رپورٹوں میں سمونے کے لئے آئندہ مزید اجلاس منعقد کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔

Recommended Stories

Load Next Story