بھرتیاں قواعد کے مطابق اور ترقیاتی منصوبے 4ماہ میں مکمل کیے جائیں قائم علی شاہ

کسی کوبراہ راست بھرتی کااختیارنہیں،خلاف ورزی کرنیوالے افسران کیخلاف سخت کارروائی ہوگی،وزیراعلیٰ سندھ کااجلاس سےخطاب.

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ صوبائی محکموں کے سیکریٹریوں اور سربراہوں کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: این این آئی

وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے کہاہے کہ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی۔

بیورو کریسی ایک اہم عنصرہے جوحکومتی پالیسیوں کومدنظررکھتے ہوئے حکومتی پروگراموں پر عملدرآمدکراتی ہے تاکہ عوام تک سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے۔وزیراعلیٰ ہائوس میں صوبائی سیکریٹریز، صوبائی محکموں کے سربراہوںکے ساتھ سے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے مختلف محکموںکے سربراہوں پرزوردیاکہ وہ ترقیاتی اسکیموں کی جلدازجلدتکمیل پرتوجہ دیں اورجاری ترقیاتی منصوبے4ماہ میں مکمل کیے جائیں۔


انھوں نے محکموں کے سیکریٹریزسے استفسار کیاکہ دستیاب فنڈز کے باوجودترقیاتی منصوبوں پرکام کی رفتارسست کیوں ہے ؟ کارکردگی کوبہتر بناناہوگا،ترقیاتی کاموںکی مانیٹرنگ بھی ہونی چاہیے اوراسکیموں کومقررہ مدت میں پایۂ تکمیل تک پہنچانابھی اہم ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ انتظامیہ کسی بھی حکومت کے کان اورآنکھیں ہوتی ہیں لہذاانہیں لوگوں کے وسیع ترمفادمیں کام کرنا چاہیے،افسران انتظامی سطح پرکارکردگی بہتر بنائیں،کسی سیاسی اثرو رسوخ میں آنے کے بجائے لوگوں کی فلاح وبہبود کی پالیسیوں پر عملدرآمدانتظامیہ کاکام ہے،تھر کول اورانرجی ڈیولپمنٹ،سولر انرجی،ونڈ انرجی اور دیگر ذرائع کوترقی اورفروغ دیاجارہاہے جبکہ1500کلومیٹرسڑکیں معیاری کام کے ساتھ جلدمکمل ہوں گی۔

انھوں نے مزید کہاکہ صحت،تعلیم اوردیگر شعبوں کے تحت اسکیمیں موجودہ منتخب حکومت کی مدت کے ختم ہونے سے قبل مکمل ہونی چاہئیں،تمام محکمے مناسب طریقے سے اجازت اورطریقہ کار اورقواعد پر عمل کرتے ہوئے خالی آسامیاں پرکریں جبکہ کسی کوبھی ذاتی اور براہ راست بھرتی کرنے کااختیار نہیں،خلاف ورزی کرنے والے افسران کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی،سرکار ی ملازمتوں پربھرتی کے عمل کی مانیٹرنگ کیلیے کمیٹیاں پہلے ہی تشکیل دے دی گئی ہیں۔چیف سیکریٹری سندھ نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ حکومتی پالیسیوں اورپروگراموں پرمکمل عملدرآمد ہوگا،افسران توقعات کے مطابق کام کر رہے ہیں جبکہ اب بھی سسٹم کوبہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات ملک اسرار نے ترقیاتی اسکیموں سے متعلق وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ آئندہ4ماہ بہت اہم ہیں لہذاتمام محکموںکوچاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اسکیمیں مکمل کریں۔قبل ازیں وزیراعلیٰ کی زیر صدارت صوبائی محکمہ منصوبہ بندی وترقیات اورمحکمہ خزانہ کااجلاس ہو۔اجلاس میں بتایاگیاکہ دسمبر 2012 کے اختتام پراسکیموںکومکمل کرنے کاحدف حاصل کر لیاجائیگا۔

Recommended Stories

Load Next Story