پیٹریاس نے کانگریس کمیٹی کے سامنے معذرت کرلی
پاولا سے تعلقات سے قومی سلامتی کو نقصان نہیں پہنچا، انٹیلی جنس کمیٹی کا اظہار اطمینان.
پاولا سے تعلقات سے قومی سلامتی کو نقصان نہیں پہنچا، انٹیلی جنس کمیٹی کا اظہار اطمینان۔ فوٹو۔ اے ایف پی/فائل
امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے امریکی کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے دوماہ قبل لیبیا میں امریکی سفارتخانے پر حملے اور وہاں 4 امریکی عہدیداروں کی ہلاکت کے حوالے سے بیان حلفی دیا ہے۔
انھوں نے ارکان کمیٹی کے سامنے اپنے غیرازدواجی تعلقات کے حوالے سے معذرت پیش کی مگر اس شہادتی بیان کا زیادہ تر محور لیبیا میں امریکی سفارتخانے پر حملہ ہی رہا۔ پیٹریاس نے کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی کو بتایا کہ انھوں نے استعفیٰ غیر ازدواجی تعلقات رکھنے کی بنا پر دیا نہ کہ بن غازی حملے کے باعث۔ کمیٹی کے ارکان نے بریفنگ کے شروع میں ان کے غیر ازدواجی تعلقات کے بارے میں سوالات کئے لیکن اس کے بعد وہ مطمئن ہوگئے کہ ان تعلقات کی وجہ سے قومی سلامتی کو نقصان نہیں پہنچا۔
آئی این پی کے مطابق سابق سی آئی اے چیف نے کہا کہ جومیں نے کیا وہ میری بہت بڑی غلطی تھی، مجھ میں اتنی ہمت بھی نہیں کہ بیوی سے بات کرسکوں۔ بیوی کے ساتھ37 سال کی رفاقت برقرار رکھنا چاہتا ہوں۔ بیٹی اور بیٹے کے ساتھ جومیرے تعلقات خراب ہوئے ان کا ازالہ کرناچاہتا ہوں۔