میرا کی بہن کو بزنس پارٹنر کے ورثا کوپونے 2 کروڑ دینے کا حکم
سپریم کورٹ نے اداکارہ کی بہن اقصیٰ کی اپیل خارج کردی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا
سپریم کورٹ نے اداکارہ کی بہن اقصیٰ کی اپیل خارج کردی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ فوٹو: فائل
سپریم کورٹ نے ادا کارہ میرا کی بہن اقصیٰ رباب کی اپیل خارج کرتے ہوئے انھیں کاروباری شراکت دار کے ورثا کو ایک کروڑ 75 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے جمعے کو اپیل کی سماعت کی تو اپیل کنندہ کے پارٹنر شراکت دار عبدالحئی مرحوم کے ورثا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اپیل کنندہ کی عبدالحئی کے ساتھ ایک کروڑ 75 لاکھ روپے کی کاروباری شراکت داری تھی، عبدالحئی کی روڈ ایکسیڈنٹ کی وجہ سے موت واقع ہوگئی ہے، اس کے بعد ان کے ورثا نے اپیل کنندہ سے رقم کا تقاضہ کیا تو وہ منحرف ہوگئی تھی۔