زینت امان آج 61 سشمیتا 37 کی ہوجائیں گی
ماڈل اور اداکارہ زینت کی دیو آنند کے ساتھ جوڑی کو بیحد سراہا گیا۔
سشمیتا نے 1994 میں لازوال مسکراہٹ سے مس یونیورس کا ٹائٹل جیتا۔ فوٹو: فائل
سابقہ مس ایشیا پیسیفک، ماڈل اور بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ زینت امانآج 61 ویں سالگرہ منائیں گی جبکہ سشمیتا 37 کی ہوجائیں گیں۔
19 نومبر 1951 میں ممبئی کے ایک مسلمان گھرانے میں آنکھ کھولنے والی زینت امان نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز1971میں فلم"ہلچل"میں ایک چھوٹے سے کردار سے کیا۔1970 کی دہائی میں ہرے رام ہرے کرشنا میں Janice کا کردار نبھا کر شہرت کی سیڑھیاں چڑھنے والی زینت کی دیو آنند کے ساتھ جوڑی کو بیحد سراہا گیا اور ان دونوں نے ہیرا پنا،عشق عشق عشق،پریم شاسترا، وارنٹ، قلا بازاور ڈارلنگ ڈارلنگ جیسی کامیاب فلمیں دیں۔
1973 میں فلم"یادوں کی بارات"کے گانے "چرا لیا ہے تم نے جو دل کو"اور فلم قربانی کے گانے آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے توبات بن جائیکو بہترین انداز میں پیش کرنے پر زینت امان نے لاکھوں مداحوں کے دل میں گھر کرلیا۔دوسری طرف بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ اور سا بقہ مس یو نیورس سشمتا سین آج 37 ویں سالگرہ منائینگی۔19 نومبر 1975 کوبھا رتی ریاست آندھرا پر دیش کے شہر حیدر آبا د میں پیدا ہونے والی سشمتا سین نے1994 میں اپنی لازوال مسکراہٹ اور خوبصورتی کی بدولت مقا بلہ حسن جیت کر مس یونیورس کا ٹائٹل اپنے نا م کیا ۔
1996 میں فلم دستک سے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کرنے والی سشمتا نے 1999 میں فلم بیو ی نمبر ون میں بہترین اداکا ری کے جو ہر دکھاکر بہترین معاون اداکارہ کا فلم فئیر ایوارڈ بھی جیتا۔ فلم دستک، بیوی نمبر ون، فی الحال، میں ہوں نا، زندگی راکس، ڈو ناٹ ڈسٹرب، دولہا مل گیا اور دیگرکئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے سشمتا نے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔