نیک نیتی سے کام کریں تو کامیابی قدم چومتی ہے ماہم نظامی
شارٹ کٹ سے حاصل کی گئی کامیابی عارضی ہوتی ہے، اداکارہ و کمپیئر
شارٹ کٹ سے حاصل کی گئی کامیابی عارضی ہوتی ہے، اداکارہ و کمپیئر فوٹو: فائل
نامور اداکارہ وکمپیئر ماہم نظامی نے کہا ہے کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے جتنے کم عرصے میں عزت اور شہرت سے نوازا اس پر بہت سے لوگ حیران ہوتے ہیں۔
میری زندگی کا مشاہدہ ہے جو لوگ بھی نیک نیتی سے کام کرتے ہیں کامیابی انکے قدم چومتی ہے ، شارٹ کٹ سے کامیابی حاصل کرنے کی قائل نہیں کیونکہ اس طریق کار کے تحت حاصل کی گئی تمام چیزیں عارضی ہوتی ہیں۔ ایک انٹر ویو میں ماہم نظامی نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ کسی بھی انسان کی زندگی میں کسی حد تک قسمت کا بھی عمل دخل ہوتا ہے لیکن جب تک آپ ایک راستے کا تعین کرکے اسکے لیے محنت نہ کریں آپکو کامیابی نہیں ملتی۔