ایشین اسکواش پاکستان بھارت کو پچھاڑ کر فائنل میں پہنچ گیا
فرحان محبوب اور طیب اسلم نے فتوحات کو گلے لگایا، فرحان زمان ناکام، ٹائٹل میچ آج ہانگ کانگ سے ہوگا
فرحان محبوب اور طیب اسلم نے فتوحات کو گلے لگایا، فرحان زمان ناکام، ٹائٹل میچ آج ہانگ کانگ سے ہوگا۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
پاکستان بھارت کو پچھاڑ کر ایشین اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا، فرحان محبوب اور طیب اسلم نے کامیابی حاصل کی۔
ہانگ کانگ نے جاپان کو سیمی فائنل تک محدود کردیا، کلاسیفکیشن میچز میں بنگلہ دیش نے مکاؤ کوزیر کرلیا، ملائیشیا نے عراق کیخلاف کامیابی سمیٹی جبکہ کوریا کی ٹیم کو سنگاپور کے ہاتھوں شکست کا سامنا رہا۔ چائنیز تائپے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان بھارت کو ہرا کر ایشین اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا، فرحان محبوب اور طیب اسلم نے کامیابی حاصل کی، اسکواش ریکٹس ایسوسی ایشن آف چائنیز تائپے کے زیر اہتمام نیشنل تائیوان یونیورسٹی تائپے میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 2-1 سے شکست دی۔
قومی پلیئرز فرحان محبوب اور طیب اسلم نے روایتی حریف کیخلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ٹائٹل کیلیے حتمی مقابلے کی راہ ہموار کرلی، ٹیم ایونٹ کے پہلے مقابلے میں فرحان زمان کو بھارتی حریف ہریندر پال سنگھ ساندھو نے 2-3 سے شکست دی،میچ کا اسکور 4-11،11-8،11-7،10-12 ار11-6 رہا، ٹیم کے مایوس کن آغاز کے باوجود دیگر 2 پلیئرز نے ہمت نہیں ہاری، طیب اسلم نے ٹائی کے دوسرے مقابلے میں کشن کمار کو دلچسپ مقابلے میں 3-2 سے قابو کرکے حساب چکتا کیا، ان کی فتح کا اسکور 11-7، 11-13، 8-11، 13-11 اور11-3 رہا۔
تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں فرحان محبوب نے بھارتی حریف ویلاوین سینتھی کمار کیخلاف اپنی بالادستی ثابت کردی، انھوں نے چار گیمز پر محیط مقابلے میں 3-1 سے فتح پائی، میچ کا اسکور 11-5،11-5،5-11 اور11-5 رہا، اتوار کو پاکستان فائنل میں ہانگ کانگ کے مقابل ہوگا، جس نے دوسرے سیمی فائنل میں جاپان کیخلاف 2-0 سے کامیابی کو اپنا مقدر بنالیا، قبل ازیں ٹیم نے عراق کو شکست دے کر فائنل فور میں جگہ بنائی تھی، دیگر کلاسیفیکشن میچز میں بنگلہ دیش نے مکاؤ کو 2-0 سے زیر کرلیا، ملائیشیا نے عراق کیخلاف 2-0 سے کامیابی حاصل کی، کوریا کی ٹیم سنگاپور کے ہاتھوں اسی مارجن سے ہارگئی۔