پشاور ضمنی انتخابات میں قواعد کی خلاف ورزی پر عمران کو نوٹس جاری

ضلعی الیکشن کمیشن نے رپورٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی ارسال کردی، رپورٹ

ضلعی الیکشن کمیشن نے رپورٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی ارسال کردی، رپورٹ:فوٹو: فائل

ضلعی الیکشن کمشنر نے پی کے 8 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے جلسہ کرنے پر عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔


الیکشن کمشنر پشاور نے کہاکہ پی کے 8 ضمنی انتخابات میں منعقدکیا جانے والا جلسہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تھا، عمران خان کو اس سلسلے میں 13 مئی کی صبح 11 بجے تک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش ہونے کاکہا گیا تھا تاہم وہ نہیں آئے جس پر انھیں نوٹس جاری کردیاگیاہے۔

رپورٹ کے مطابق ضلعی الیکشن کمیشن نے رپورٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی ارسال کردی۔ ڈی آراوکی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں مزیدکہاگیاہے کہ عمران خان حاضر نہ ہوئے توقانونی کاروائی کریںگے۔
Load Next Story