یمن میں القاعدہ سے جنگ اب ترجیح ہے سعودی عرب
القاعدہ اور داعش 2 دہشت گرد تنظیمیں ہیں جن کا قلع قمع ضروری ہے، عادل الجبیر
القاعدہ اور داعش 2 دہشت گرد تنظیمیں ہیں جن کا قلع قمع ضروری ہے، عادل الجبیر۔ فوٹو: فائل
سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ یمن میں اب ہماری ترجیح حوثیوں کے خلاف لڑائی کے بجائے القاعدہ سے جنگ ہے۔
ان خیالات کا اظہارسعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے فرانس سے شائع ہونے والے کثیر الاشاعت اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ القاعدہ اور داعش 2 دہشت گرد تنظیمیں ہیں جن کا قلع قمع ضروری ہے، عادل الجبیر نے کہا کہ حوثی یمنی شہری اور ہمارے ہمسائے ہیں جن سے مذاکرات کیے جا سکتے ہیں، انھوں نے حوثیوں اور یمنی حکومت کے درمیان کویت میں جاری مذاکرات سے متعلق امید افزا خیالات کا اظہار کیا۔