9 اور 10 محرم کو تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی
ماتمی جلوس کے راستوں پر کیمپس لگائے جائینگے
ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر امداد اللہ صدیقی نے بتایا کہ یوم عاشورکے موقع پر ایمبولینس سروسز ریسکیو 1122کے عملے کو بھی ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے. فوٹو: فائل
ای ڈی او ہیلتھ کراچی نے نویں محرم اور یوم عاشور پر تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکرنے کے احکامات جاری کردیے اور اپنے جاری کردہ سرکلر میں عباسی شہید اسپتال سمیت دیگر اسپتالوںکی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نویں اوردسویں محرم الحرام کے موقع پرڈاکٹروں ، پیرامیڈیکل عملے کی رخصت منسوخ کردی جائیں۔
ایکسپریس سے بات چیت میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر امداد اللہ صدیقی نے بتایا کہ یوم عاشورکے موقع پر ایمبولینس سروسز ریسکیو 1122کے عملے کو بھی ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ڈاکٹر امداد اللہ صدیقی کا کہنا تھاکہ 18ٹاؤنز ہیلتھ افسران کومیڈیکل کیمپوں میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل عملے کو بھی تعینات کرنے اوران میڈیکل کیمپوں میں ضروری ادویات، محفوظ خون اوردیگر طبی سامان کی دستیابی کو یقینی بنانیکی ہدایت بھی کی ہے سوک سینٹر میں ریسکیو ایمبولینس 1122کا مرکزی کیمپ قائم کیا جائے گا، دیگر اسپتالوں کوایمبولینس سروسز کوبھی فعال رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔