محکمہ پولیس جینڈر رسپانس پراجیکٹ کا آغا ز کردیا گیا

پراجیکٹ سے اہلکاروں کو خواتین اور بچوں کے حقوق اور برتاؤ کی آگاہی ہوگی۔

حکومت جرمنی جنسی تفریق کے تحت خواتین اور بچوں کے ساتھ اختیار کیے جانے والے رویوں کے انسداد کے لیے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز میں مختلف پراجیکٹس پر کام کررہی ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
محکمہ پولیس میں خواتین و بچوں کے حقوق اور ان سے برتاؤ کی آگاہی کے ضمن میں جینڈر رسپانس پراجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔


سینٹرل پولیس آفس سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جرمن فیڈرل فارن منسٹری کے ایک 2 رکنی وفد نے سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی فیاض احمد لغاری سے ملاقات کی، اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ریسرچ ڈیولپمنٹ اینڈ انسپکشن محمد رفیق حسن اور دیگر بھی موجود تھے، وفد نے بتایا کہ حکومت جرمنی جنسی تفریق کے تحت خواتین اور بچوں کے ساتھ اختیار کیے جانے والے رویوں کے انسداد کے لیے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز میں مختلف پراجیکٹس پر کام کررہی ہے۔

جبکہ محکمہ پولیس میں خواتین و بچوں کے حقوق اور ان سے برتاؤ کی آگاہی کے ضمن میں جینڈر رسپانس پراجیکٹ کا آغا ز بھی کیا گیا ہے جس کا دوسرا مرحلہ2014، تک مکمل کیا جانا ہے، آئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی ریسرچ ڈیولپمنٹ اینڈ انسپکشن کی سربراہی میں ڈی آئی جیز عبدالخالق شیخ،کمانڈر شوکت علی اور اے آئی جی منیر شیخ پر مشتمل کمیٹی قائم کرتے ہوئے ہدایت دیں کہ ماڈ ل پولیس اسٹیشن کے قیام ،انوسیٹی گیشن کے ایڈوانس کورسز کے آغاز اور ٹریننگ ماڈل کو اپ گریڈ کرکے تمام تر سفارشات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔
Load Next Story