حیدرآباد میں سخت حفاظتی انتظامات امام بارگاہوں پرپولیس تعینات

داخلی وخارجی راستوں سمیت اہم شاہراہوں اورحساس مقامات پرچیکنگ جاری

حیدرآباد: محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات کے تحت قدم گاہ مولا علیؓ پر واقع عمارت پر پولیس اہلکار چوکس کھڑا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

محرم الحرام کے موقع پرضلع پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق قدم گاہ مولا علیؓ، محفل حسینی اسٹیشن روڈ، امامیہ ٹرسٹ لطیف آباد، سادات کالونی، کربلا دادن شاہ سمیت تمام امام بارگاہوں پر پولیس اہلکاروںکو تعینات کیا گیا ہے، جو یہاں آنے والوں کی جامہ تلاشی لینے کے بعدانھیں اندرجانے کی اجازت دے رہے ہیں۔پولیس کی جانب سے داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم شاہراہوں اور حساس مقامات پر چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔

پولیس کی جانب سے شہر کی بلند عمارات پر پولیس کے شوٹر کمانڈوز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر سرپرائز اسنیپ چیکنگ و ناکابندی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور موٹر سائیکل پر عائد کی گئی ڈبل سواری کی پابندی پر بھی سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں اب تک ہزاروں موٹر سائیکل سواروں کا چالان کیا جاچکا ہے۔
Load Next Story