معاشرے سے ناخواندگی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں پیر مظہر الحق
سندھ یونیورسٹی ملک بھر کی جامعات میں نمایاں مقام رکھتی ہے، صوبائی وزیرتعلیم
پیر مظہر الحق کا کہنا تھا کہ عمارتوں کی تعمیر کے ساتھ ان کے مقاصد کے حصول کیلیے مطلوبہ لوازمات کو بھی فوری طور پر مکمل کیا جائے. فوٹو: فائل
سینیئر صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اور صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے نئی نسل کومعیاری تعلیم کی فراہمی اورمعاشرے سے ناخواندگی کے خاتمے کیلیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور اس مد میں کثیر رقم بھی مختص کی گئی ہے۔
یہ بات انھوں نے سندھ یونیورسٹی میں شہید بینظیربھٹو ریسرچ چیئر و کنونشن ہال کی تعمیر شدہ عمارات کے متعلق وی سی ہاؤس میں منعقدہ اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کو منصوبے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔اجلاس میں پر وائس چانسلر جامعہ سندھ ڈاکٹر نذیر احمد مغل، پرو وائس چانسلر دادو کیمپس ڈاکٹر انور علی شاہ، پروجیکٹ ڈائریکٹر احمد علی عباسی، ایڈوائزر پلاننگ محمد خان سومرو، سینیئر ٹرانسپورٹ افسر سجاد حسین شاہ اور دیگر متعلقہ حکام شریک تھے۔ شہید بینظیر بھٹو ریسرچ چیئر و کنونشن ہال کا افتتاح جلد ہی صدر مملکت آصف علی زرداری کریں گے۔
پیر مظہر الحق کا کہنا تھا کہ عمارتوں کی تعمیر کے ساتھ ان کے مقاصد کے حصول کیلیے مطلوبہ لوازمات کو بھی فوری طور پر مکمل کیا جائے، تا کہ ملکی و غیر ملکی اسکالرز یہاں آ کر با آسانی اپنی ریسرچ کے مراحل طے کر سکیں۔ انکاکہناتھاکہ سندھ یونیورسٹی ملک بھر کی جامعات میں نمایاں مقام رکھتی ہے اور اس مقام کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ شہید بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب ان عمارات کی تکمیل کے بعد وہاں لائبریری، سی سی کیمرہ، کمپیوٹرز، کتابیں، آڈیو، وڈیو روم، ساؤنڈ سسٹم اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی، تاکہ اس ادارے کا جلد از جلد آغاز کیا جا سکے۔
متعلقہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم کو بتایا کہ شہید بے نظیر بھٹو ریسرچ چیئر اور کنوینشن ہال کیلیے مختص کردہ رقم150ملین روپے میں سے 122 ملین روپے جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ عمارت تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ اس موقع پر سندھ یونیورسٹی دادو کیمپس کے تعمیراتی منصوبے کے متعلق بھی سینیئر وزیر کو تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔