زیتون کی کاشت کیلیے مہم جلدشروع کی جائیگی ڈاکٹر افتخار

درآمدات پر انحصار کم کرنے کیلیے زیتون اور چائے کی کاشت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

چائے اور زیتون کی درآمدات پر سالانہ اربوں روپے زرمبادلہ خرچ کیا جاتا ہے، پی اے آرسی. فوٹو: ایکسپریس/فائل

پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ درآمدات پر انحصار کم کرنے کیلیے ملک کے مختلف حصوں میں زیتون اور چائے کی کاشت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔


'' اے پی پی'' سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کہ چائے اور زیتون کی درآمدات پر سالانہ اربوں روپے کا قیمتی زرمبادلہ خرچ کیا جاتا ہے، پاکستان کے مختلف حصے چائے اور زیتون کی کاشت کیلیے موزوں ہیں۔ چائے اور زیتون کی کاشت کو فروغ دینے کیلیے جامع حکمت عملی پر کام کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ اٹلی کی حکومت زیتون کی کاشت کو فروغ دینے کیلیے ہر ممکن تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو زیتون کی کاشت کیلیے مکمل آگاہی بھی فراہم کی جائے گی۔ اس حوالے سے مہم بھی شروع کی جائے گی، زیتون اور چائے کی کاشت میں اضافہ کر کے اربوں روپے کا سالانہ قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکتا ہے۔
Load Next Story