گال ٹیسٹ مہیلا جے وردنے سنچری بنانے سے محروم
کپتان 91 رنز بناسکے، میتھیوز کی ففٹی، سری لنکا 247 رنز بناکر آئوٹ
گال ٹیسٹ:سری لنکن کپتان مہیلا جے وردنے کیوی اسپنر جیتن پٹیل کی گیند پر سوئپ کرنے کی ناکام کوشش میں وکٹ کیپر کروگر وان ویک کی جانب جانے والے کیچ کو حیرت سے دیکھ رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
نیوزی لینڈ سے جاری پہلے ٹیسٹ میں مہیلا جے وردنے کیریئر کی 32 ویں سنچری بنانے سے محروم رہے تاہم ان کی عمدہ کاوش کی بدولت سری لنکا 26 رنز کی برتری پانے میں کامیاب رہا۔
کپتان نے 91 کی بھرپور مزاحمتی اننگز کھیلی، نائب کپتان انجیلو میتھیوز79رنز بناکر نمایاں رہے، آئی لینڈرز پہلی باری میں 247رنز بناسکے، ٹم سائوتھی نے 4 اور جیتن پٹیل نے 3 مہرے کھسکائے،دوسرے دن کے اختتام پر کیویز نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 35رنز بناکر9 رنزکی سبقت لے لی۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف گال ٹیسٹ کے دوسرے دن سری لنکن بیٹنگ میں کئی اتارچڑھائو آئے، صبح کے سیشن میں چار وکٹیں گنوادینے کے بعد 50 پر5 وکٹ کیساتھ مشکل میں گھرجانے والے آئی لینڈرز کو سہارا ملا، لیکن شام کے سیشن میں ایک مرتبہ پھر کیوی بولرز ان پر حاوی ہوگئے، کپتان مہیلا جے وردنے اور ان کے نائب انجیلو میتھیوز(79) نے چھٹی وکٹ کیلیے 156رنز کی ساجھے داری بناکر اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا، ان کی وکٹ پر موجودگی میں مجموعہ 5وکٹ پر 206تک پہنچالینے کے بعد آئی لینڈرز سے بڑے مجموعے کی توقع کی جارہی تھی، لیکن ان کی اختتامی پانچ وکٹیں 41رنز کے اضافے سے گرگئیں۔
مہیلا جے وردنے اپنی 32ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کیے بغیر پٹیل کو سوئپ کرنے کے چکر میں وکٹ کیپر کروگر وان ویک کا کیچ بنے، میتھیوز کو بھی چائے کے وقفے کے فوری بعد کروگر نے جیمز فرینکلن کی گیند پر دبوچ لیا، انھوں نے ڈگ بریسویل کو چوکا رسید کرتے ہوئے اپنی نویں ٹیسٹ ففٹی مکمل کی ،صبح کے سیشن میں تھارنگا پرانا ویتانا(0) اور سورج رندھیو(9) بھی سائوتھی کا شکار بنے، اس کے بعد تلہان سماراویرا(17) کو بھی سائوتھی نے قابو کیا، کمار سنگاکار(5) کو بولٹ نے تیسری سلپ میں میک کولم کا کیچ بنوادیا، فاسٹ بولر ٹم سائوتھی نے 4 اورآف اسپنر جیتن پٹیل نے 3 مہرے کھسکائے، مہمان ٹیم نے دن کے خاتمے پر دوسری باری میں ایک وکٹ پر 35رنز جوڑے، برینڈن میک کولم لیفٹ آرم اسپنر رنگانا ہیراتھ کی گیند پر نووان کولاسیکرا کا کیچ بنے۔