جمہوریہ چیک نے ڈیوس کپ ٹرافی جیت لی فائنل میں اسپین کو شکست
جمہوریہ چیک نے1990میں امریکا کےبعد ایک ہی برس میں ٹینس کےدونوں عالمی ایونٹس جیتنےکا اعزازحاصل کرلیا۔
جمہوریہ چیک نے1990میں امریکا کےبعد ایک ہی برس میں ٹینس کےدونوں عالمی ایونٹس جیتنےکا اعزازحاصل کرلیا۔ فوٹو: فائل
ڈیوس کپ فائنل میں جمہوریہ چیک نے دفاعی چیمپئن اسپین دلچسپ مقابلے میں 3-2 سے شکست دے دی۔
اتوار کو پہلے ریورس سنگلز میں اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے ٹوماس بریڈیچ کو 3-0 سے شکست دیکر اپنے ملک کو خسارے سے باہر نکالا، تاہم دوسرے اور آخری ریورس سنگلز میں طویل مقابلے کے بعد جمہوریہ چیک کے راڈک اسٹیپنک نے نکولس الماگرو کو 3-1 سے ٹھکانے لگادیا، ڈبلز میں بریڈیچ اور اسٹیپنک نے مارسیل گرینولرز اور مارک لوپز کو زیر کیا جبکہ ابتدائی سنگلز میں ڈیوڈ فیرر نے اسٹیپنک کو قابو کیا تھا تاہم بریڈیچ نے الماگرو کو مات دے دی تھی۔
جمہوریہ چیک نے 1990 میں امریکا کے بعد ایک ہی برس میں ٹینس کے دونوں عالمی ایونٹس فیڈریشن کپ اور ڈیوس کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا، جمہوریہ چیک کی سلواکیہ سے علیحدگی کے بعد یہ ان کی پہلی ڈیوس کپ ٹرافی فتح ہے، مشترکہ چیکوسلواکیہ نے 1980میں ایونٹ کا ٹائٹل جیتا تھا۔