فلم ’’ہوٹل‘‘ فیملیز کو بھا گئی ہے میرا
’’ہوٹل‘‘ ایک ایسی فلم ہے جس کوبھارت میں فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا، میرا
ہم اپنی فلم کوبھارت سمیت دنیا کے بیشترممالک میں ریلیز کریں گے، اداکارہ۔ فوٹو: فائل
اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ '' ایکسپریس میڈیا گروپ '' ایک محب وطن میڈیا گروپ ہے، پاکستان فلم انڈسٹری کی سپورٹ کے لیے اس میڈیا کی کاوش کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، حال ہی میں ریلیز ہونے والی میری فلم ''ہوٹل'' کواس ادارے نے پروموٹ اورسپورٹ کیا ہے کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔ ملک بھرمیں فلم کوزبردست رسپانس مل رہا ہے اورفیملیز کی بڑی تعداد سینما گھروں کا رخ کررہی ہے۔
اس کا کریڈٹ میں ایکسپریس میڈیا گروپ کودینا چاہتی ہوں۔ ان خیالات کا اظہار میرا نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ''ہوٹل'' ایک ایسی فلم ہے جس کوبھارت کے شہردہلی میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کاایوارڈ ہی نہیں بلکہ مجھے بھی بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، جوہرایک پاکستانی کے لیے فخرکی بات ہے۔
جہاں تک فلم کی ریلیز کے بعد ملنے والا رسپانس کی بات ہے تو میری توقعات سے بڑھ کرفلم کا رسپانس سامنے آیا ہے۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد ، ملتان ، فیصل آباد ، گجرات ، گوجرانوالہ ، حیدرآباد اورراولپنڈی سمیت دیگرشہروں میں شائقین کی بڑی تعداد نے فلم کودیکھا اورمیری پرفارمنس اورکہانی کوبہت سراہا۔ اس فلم کا موضوع بالکل ہٹ کر ہے اوراس کا بہترین رسپانس مل رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جس طرح 'ہوٹل' نے 'دہلی فلم فیسٹیول' میں ایوارڈ حاصل کیے تھے، اسی طرح اب اس کودنیا کے بیشتر فیسٹیولز کی زینت بنایا جائے گا۔ مجھے امید ہے اس کواچھا رسپانس اس لیے بھی ملے گا کہ اس کا موضوع بہت مضبوط اور حقیقت کے قریب ترہے۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ میرا نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی سپورٹ کے لیے ''ایکسپریس میڈیا گروپ'' نے ہمیشہ ہی اپنا مثبت کردار پیش کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے اپنی فلم کے لیے ایکسپریس گروپ کو میڈیا پارٹنرکے طورپرچنا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں زبردست رسپانس کے بعد اب ہم اپنی فلم کوبھارت سمیت دنیا کے بیشترممالک میں ریلیز کریں گے۔