جامعہ اردو وی سی کیلیے درخواست جمع کرانیکی مدت ختم

تلاش کمیٹی کااجلاس جلد ہونیکا امکان،گزشتہ مرحلے میں مسترد افرادنے پھر فارم جمع کرادیے.

تلاش کمیٹی کااجلاس جلد ہونیکا امکان،گزشتہ مرحلے میں مسترد افرادنے پھر فارم جمع کرادیے. فوٹو: فائل

وفاقی اردویونیورسٹی میں نئے وائس چانسلرکے انتخاب کے لیے دوسری بارشروع کیے گئے تقررکے مرحلے کے لیے درخواست فارم جمع کرانے کی مقررہ تاریخ گزرگئی ہے۔


وائس چانسلرکے انتخاب کے لیے از سرنوشروع کیے گئے مرحلے میں گزشتہ مرحلے کے دوران بحیثیت امیدوار وائس چانسلرمسترد کیے گئے افرادکی جانب سے ایک بار پھردرخواست دیے جانے کاانکشاف ہواہے درخواست فارم جمع کرانے کی مدت ختم ہونے کے بعد امیدواروں کے ناموں کی اسکروٹنی کے لیے یونیورسٹی کی ''تلاش کمیٹی''کااجلاس عاشورہ محرم کے فوراً بعد بلائے جانے کا امکان ہے ادھر جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالوہاب نے شیخ الجامعہ کے انتخاب کے لیے عمرکی حد ختم کیے جانے کے باوجود درخواست فارم جمع نہیں کرایا ہے جس کے سبب شدید بدانتظامی کی شکار اردویونیورسٹی میں ایک بہترمنتظم کے وائس چانسلر مقرر ہونے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔

''ایکسپریس''سے گفتگومیں ڈاکٹر عبدالوہاب کاکہناتھاکہ جس ادارے میں تلاش کمیٹی کاچیئرمین اپنی صدارت میں پہلے امیدواروں کے ناموں کاخود انتخاب کرے اور بعد میں اسے خود ہی مستردکروادے اس لیے انھوں نے درخواست فارم جمع نہیں کرایا ہے،ذرائع کے مطابق گزشتہ مرحلے میں مسترد کیے گئے تین امیدواروں کی جانب سے نئے مرحلے میں بھی درخواست فارم جمع کرائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کانام تلاش کمیٹی کے اراکین کی جانب سے پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے ''ایکسپریس''کو ذرائع نے بتایاکہ عمرکی حدکی شرط ختم کیے جانے کے بعد تلاش کمیٹی کے اجلاس میں ڈاکٹرپیرزادہ قاسم جبکہ پی ایچ ڈی کی شرط ختم کیے جانے کے بعد شاعر افتخارعارف کا نام مذکورہ اجلاس میں پیش کیا جاسکتا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story